وکی لیکس کے بانی اسانج کا دنیا سے رابطہ منقطع‘ایکواڈورکے سفارتخانے میںمیسر انٹرنیٹ سروس واپس لے لی گئی
کیوٹو(این این آئی)ایکواڈور نے کہا ہے کہ لندن میں اس کے سفارتخانے میں موجود جولیان اسانج کو میسر انٹر نیٹ کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسانج کا بیرونی دنیا سے رابطہ ختم کرنا بتایا گیا ہے۔