روم کی جیل میں پوپ نے 2 مسلمانوں سمیت 4 قیدیوں کے پائوں دھوئے

30 مارچ 2018

روم (اے ایف پی) پوپ فرانسس نے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والیافرادکے روم کی جیل میں پائوں دھوئے۔ ویٹی کن سٹی میں مذہبی تقریب کے دوران انہیں مقدس تیل کا برتن بھی پیش کیاگیا۔ قیدمیں ہفتے کی رسومات کایہ حصہ ہے۔ سیولی جیل میں تقریر کرتے پوپ نے کہا ہرایک کے پاس ہمیشہ موقع ہوتا ہے وہ زندگی بدل لے۔ قیدیوںکوبحال کی امید دینے آیا ہوں پائوں دھلوانے والوں میں 2 مسلمان ایک مسیحی اور ایک بودھا قیدی شامل تھا۔