ٹرمپ نے معالج رونی کو کابینہ میں شامل کرلیا

30 مارچ 2018

واشنگٹن(اے این این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معالج رونی جیکسن کو سابق فوجیوں کی بہبود کے سرکاری محکمے کا سربراہ نامزد کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے نئے سربراہ کیلئے اپنے معالج رئیر ایڈمرل رونی جیکسن کو نامزد کردیا ہے۔

اس سے قبل یہ ذمہ داری ڈیوڈ شلکن انجام دے رہے تھے۔ ڈیوڈ شلکن ٹرمپ کابینہ کے واحد رکن باقی بچے تھے جو اوباما کے دور حکومت میں بھی کابینہ کا حصہ تھے۔امریکی صدر نے کابینہ میں کی گئی اس اہم تبدیلی کا اعلان بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔