بھارتی ارب پتی وجے مالیا 62 سال کی عمر میں تیسری مرتبہ دولہا بنیں گے

30 مارچ 2018

ممبئی (آئی این پی) بھارت ارب پتی وجے مالیا 62 سال کی عمر میں تیسری مرتبہ دولہا بنیں گے وجے مالیا کنگ فشر ائر لائنز کی عمر ایئر ہوسٹس پنکی لالوانی سے شادی کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں پچھلے 3 برس سے انتہائی گہرے دوست بن گئے ہیں۔ وہ مختلف تقاریب میں اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق دونوں جلد ہی شاید کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔پنکی عمر کے لحاظ سے کافی چھوٹی ہیں۔
وہ 2011ء میں کنگ فشر ایئر لائنز میں ایئر ہوسٹس کے طورپر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ 2016ء میںجب وجے مالیہ بینکوں سے 9 ہزار کروڑ روپے گھپلہ کر کے ہندوستان سے فرارہوئے تو پنکی لالوانی بھی ان کے ہمراہ لندن کے قریب ہرٹفورڈ شائر میں سکونت پذیر ہوگئیں۔ مالیہ کے حاندان والوں کو پنکی سے قریبی تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں۔ مالیہ پنکی سے تیسری شادی کر کے زندگی کی تمام خوشیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔