شا ہد خا قان سابق وزیراعظم کو بچانے کےلئے امریکہ تک ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں: حافظ حسین

30 مارچ 2018

کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم سابق وزیراعظم کو بچانے کےلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں۔وہ جمعرات کو کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی میں ایم ایم اے کے سابق پارلیمانی لیڈر مولانا عمر صادق ، حافظ محمد نعیم اور عبدالوحید سواتی اور ظفر حسین بھی موجود تھے ۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نااہل وزیر اعظم کو بچانے کے لےے امریکا تک ہاتھ پاو¿ں مار رہے ہیں اور انہوں نے چیف جسٹس سے بھی این آر او کی بھیک مانگی ، جس کا جواب ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ ان کو مل گیا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ 8 روزہ امریکی یاترا میں خارجہ ، سیکرٹری ، پاکستانی سفارت خانہ کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکا سے مداخلت کی درخواست کی گئی ، جس طرح ماضی میں سعودی عر ب سے معافی کے لےے مداخلت کی درخواست کی گئی تھی لیکن اس وقت کوئی این آر او ممکن نہیں ہے ۔ اس لےے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی آئین اور عدالت کے اندر ہی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کی کابینہ بلوچستان کے سیاسی رہنماو¿ں کو جس انداز میں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ صوبہ بلوچستان ایک بار پھر وفاق کے نفاذ کا شکار ہو رہا ہے ۔ منتخب نمائندے قابل احترام ہیں اور ان کو ملنے والے ووٹ کے تقدس کا بھی اتنا ہی خیال رکھا جائے ، جتنے اپنے بچاو¿ کے لےے ووٹ کے تقدس کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کو اگر ووٹ نہیں بھی دیا لیکن کامیابی کے بعد اس کا عزت و احترام لازمی ہے ۔
حافظ حسین احمد