صدر ممنون حسین سے ایوان صدر میں ڈپٹی چیئرمین سنیٹ کی ملاقات
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین سے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر ممنون حسین نے ڈپٹی چیئرمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پارلیمنٹ کی مضبوطی بہت ضروری ہے۔ صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کردار بہت اہم ہے۔ صدر نے توقع ظاہر کی کہ ارکان پارلیمنٹ عوام کی فلاح اور ملک کے معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد مستحکم ہو سکے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی مضبوطی اور پارلیمانی و جمہوری روایات کے لئے پوری تندہی سے خدمات انجام دیں گے۔ دریں اثناءصدر ممنون حسین سے وفاقی محتسب طاہر شہباز نے ملاقات کی۔ صدر نے وفاقی محتسب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لئے مسائل حل کر کے آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ صدر نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے میں انتظامی اور جوڈیشل افسروں کے امتزاج سے مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔ صدر نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
صدر ممنون