رواں مالی سال کیلئے 23 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرلیں گے: سیکرٹری تجارت
کراچی(آن لائن)وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا 23ارب ڈالرز کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا جائیگا۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے کہا چین سے درآمد ہونیوالی مصنوعات میں انڈر انوائسنگ پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی وضع کررہے ہیں۔مارکیٹ ایکسسز پیداواری لاگت‘ زرمبادلہ کے شرح مبادلہ کے مسائل ‘ٹیکسٹائل برآمدات میں مطلوبہ اضافے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل اس معیار کی نہیں اس میں جدت کی ضرورت ہے۔سیکریٹری تجارت نے کہا کہ پاکستانی روپے کی قدرکا تعین اگر درست رہے گا تو پاکستانی مصنوعات کا بیرونی خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کو فائدہ ہوگا۔