جنگ سے جنوبی سوڈان میں شہریوں کی زندگی تاریک‘ خودکشی کا رجحان بڑھ گیا
مالاکال (اے ایف پی) جنوبی سوڈان کی نہ ختم ہونے والی جنگ نے شہریوں کی نفسیات پر اثرات ڈالے اور ان کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان میں سے آیاک ایک دکھی خاتون ہے۔ اس کے 19 سالہ بیٹے نے اس کے سامنے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ قبل ازیں اس کے 4 بھائی بھی جنگ کی نذر ہو چکے ہیں۔ اس نے تاثرات دیتے کہا میں نے یہ سب کچھ برداشت کیا۔ بعض اوقات میں اپنے رشتہ داروں کی زندگی اور موت کے بارے میں سوچتی ہوں اور میں نے بھی اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ پھر خاموش ہو گئی اور اس کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی۔