بھارتی بنک آئی ڈی بی آئی میں 772کروڑ روپے کا فراڈ

30 مارچ 2018

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی بنک آئی ڈی بی آئی میں 772کروڑ روپے کا فراڈ سامنے آگیا،بینک سے یہ فراڈ فرضی دستاویزات پر قرض لے کر کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب نیشنل بینک میں سامنے آنیوالے تقریباً14ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کے بعد لگاتار بینک گھپلوں کے معاملات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ فراڈ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں واقع بینک کی 5شاخوں میں ہوئے ہیں۔