نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ، سارہ منصور، سارہ محبوب فائنل میں پہنچ گئیں

30 مارچ 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کے لیڈیز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے مہوش کو 6-1- 7-5 سے، سارہ محبوب نے نور ملک کو 6-1, 6-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ قبل ازیں لیڈیز سنگلز کے چوتھے کوارٹرفائنل میں نور ملک نے عشاءجواد کو 6-3, 6-3 سے ہرایا تھا۔مینز ڈبلز کے سیمی فائنلز مقابلوں میں عقیل خان اور شہزاد خان نے یرا عاشق اور عبدالرحمان کو کو 6-2,6-3، دوسرے سیمی فائنل میں محمد عابد اور عثمان رفیق نے مزمل مرتضی اور مدثر مرتضی کو 7-6, 3-6, 10-8 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔قبل ازیں مینز ڈبلز کے کوارٹرفائنل مقابلوں میں عقیل خان اور شہزاد خان نے اسد اللہ اور برکت اللہ کو 6-3, 6-2 سے، ہیرا عاشق اور ملک عبدالرحمان نے احمد بابر اور سڈ صدیقی کو 6-3, 7-4، مزمل مرتضی اور مدثر مرتضیٰ نے ابدال حیدر اور زاہد مجاہد کو 1-6, 7-6, 10-6 سے ، عابد اور عثمان رفیق نے طلحہ وحید اور فیاض خان کو 6-3, 6-1 سے ہرا دیا۔