بال ٹیمپرنگ پر دلبرداشتہ آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان

30 مارچ 2018

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لی مین کپتان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کی کوشش پر دلبرداشتہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے۔ انہوں نے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کےخلات چوتھا ٹیسٹ بطور کوچ آخری میچ ہو گا۔ جو کچھ ہوا میری کوچنگ کے دوران ہوا جس پر بہت شرمندہ ہوں ۔ لوگوں کا سامنا کرتے ہوئے مشکلات کاشکار ہوں۔کھلاڑیوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ امید ہے مستقبل میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایسی پلاننگ نہیں کرینگے ۔ ذمہ داری نبھاتے ہوئے پریشان ہوں اس لئے زیادہ دیر تک کوچنگ جاری نہیں رکھ سکتا ، کرکٹ آسٹریلیا کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ۔ امید ہے میری جگہ آنے والا کوچ اچھے طریقے سے کھلاڑیوں کو ہینڈل کرے گا اور متنازع کام سے دور رکھے گا۔