اورنج ٹرین کے سبب بند کئے گئے جی پی او چوک کو کھول دیا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جی پی او چوک کو گزشتہ روز ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اب فیصل چوک اور ریگل چوک سے ٹائون ہال کی طرف سے جانے والی ٹریفک یہاں سے بلارکاوٹ گزرسکے گی، اس کے علاوہ جی پی او چوک میں واقع ہائی کورٹ کے پارکنگ ایریا کا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کی طرف جانے والی سڑک آج (30مارچ) شام تک تعمیر کر لی جائے گی جبکہ نابھہ روڈ میں کارنیلیس چوک کوآئندہ 10دنوں میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔