اے پی این ایس کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس کل کراچی میں طلب

30 مارچ 2018

لاہور (پ ر) اے پی این ایس کے اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس کل صبح 10-30 بجے اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگا آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ جنرل کونسل میں اخباری صنعت کی موجودہ صورتحال پر غور اور رکن مطبوعات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات طے کئے جائیں گے جنرل کونسل میں ملک بھر سے فل ممبر شرکت کریں گے ۔اجلاس میں سال 2018-19ء کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا اننتخاب کیا جائے گا اور نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی نئی مدت کیلئے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرے گی سیکرٹری جنرل نے فل ممبر پبلیکیشنز کے ناشرین سے درخواست کی ہے کہ وہ کونسل کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔