عوام ترقی کے خواہاں، کھوکھلے نعروں سے سروکار نہیں: پرویز ملک، عمران نذیر

30 مارچ 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کی پروا کئے بغیر پاکستان کی ترقی کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔ عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیںبلکہ عوام صرف ملک کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنیوالوں کو پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ 22 کروڑ عوام عام انتخابات میں ان عناصر کی جھوٹ، منفی اورانتشار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں محنت، امانت، دیانت اور عوامی خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق، سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف،ڈاپٹی مئر نذیر خان سواتی میاں طارق،عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔