تحریک لبیک کا آج ختم نبوت ریلیاں نکالنے کا اعلان
لاہور (پ ر) قائدین تحریک لبیک یارسول اللہ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری کی طرف سے پاکستان بھر کے زونل ،ڈویڑنل و ضلعء امراء کے لئے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ 30مارچ بعد نماز جمعتہ المبارک تاجدارختم نبوت ریلیاںچاروں صوبوں کشمیر سمیت ہر شہر کے ٹائون یو سی سے نکالی جائیں اور فدایان ختم نبوت اسمیں اپنی سواریوں سمیت شرکت کریں اور 27نومبر 2017 معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پر عملدرآمد کے لیئے احتجاج کیا جائے اور مطالبہ کیا جائے کہ کراچی اسلام آباد سے ڈاکٹر عبد السلام کی چئیرز کو فلفور ختم کیا جائے۔ اس موقع نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ ،امیر شمالی پنجاب پیر قاضی محمود اعوان،ناظم اعلی وسطی پنجاب پیر سید سرور شاہ بخاری ،ڈاکٹر شفیق امینی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ختم نبوت کے معاہدہ پر عملدرآمد نہ کرنا حکومت کے جانے کا سبب ہو گا۔قائیدین نے کہا ہمارے سربراہان تحریک علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری کی طرف آنے والی ہر قوت ہمارے سینوں سے گزر کر جائیگی۔ہمارے لاکھوں کارکنان اپنے قائدین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کے پاس 1اپریل کا وقت ہے مغرب سے پہلے ہمارے ساتھ کئے گئے معاہدے کو مکمل طور پرپورا کیا جائے ورنہ پھر ملک گیر تاجدار ختم نبوت تحریک کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔