تحریک انصاف عوام کے دلوں میں گھر کر چکی : اعجازچودھری

30 مارچ 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے 2روزہ دورہ لاہور کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف ونگز کے مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ کرپٹ چور شریف خاندان کا انجام قریب آن پہنچاہے نواز شریف اور شہباز شریف بچوںسمیت جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے ، ملک میں جاری کرپشن کے بانی شریف برادران ہیں ، احتساب عدالت میں جاری سماعت کی وجہ سے چورو ںکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور چوری پکڑے جانے کے خوف سے ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ و اجد ضیا ء کے بیان نے منظر کو دھندلا کر دیا ہے۔ نوازشریف اپنے بچائو کیلئے این ار او لینے کیلئے سر تو ڑ کوشش کررہے ہیں ادارو ں کو لڑا کراپنی حکمرانی قا ئم کر نے کا نوازشریف کا خواب کسی صور ت مکمل نہیں ہو نے دینگے۔ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ یکم اپر یل کو پی ٹی آئی لاہور میں تاریخی جلسہ کرے گی عمران خان کے لاہور میں جلسہ اعلا ن کے بعد مخا لفین کی نیند یں اڑ چکی ہے قوم تحریک انصا ف اور عمران خان کے سا تھ ہے ۔