ایک تصویر ایک کہانی……

30 مارچ 2018

اچھرہ کا رہائشی محمد عباس بھٹی شمع چوک میں عمارتی شیشہ کا کاروبار کرتا ہے۔ آٹھ سالوں سے ہر جمعرات کو وہ اپنے کاروبار سے چھٹی کرکے شہر کے مختلف جگہوں پر کھانا تقسیم کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ خود اپنی نگرانی میں سپیشل اشیاء سے دال حلیم کی دیگ تیار کرواتا ہے۔ دوپہر کے اوقات میں وہ اچھرہ مزدوروں کے اڈے پر آ کر ہر عام و خاص میں کھانا تقسیم کرتا ہے پھر شام ڈھلے دربار شاہ جمال اور اسی طرح رات گئے دربار شاہ کمال پر ایسی ہی ڈیوٹی دیتا ہے۔ کسی بھوکے کو کھانا کھلانے سے مجھے بہت روحانی تسکین ملتی ہے۔ بے شک ایسی تسکین کے اور بھی بہت سے نیکی کے کام ہیں مگر میرا دل یر عمل کرکے بہت خوش ہوتا ہے۔ پورا ہفتہ میں اس دن کی پلاننگ اور بندوبست میں گزارتا ہوں۔ میں یہ عمل کوئی گزشتہ آٹھ سالوں سے کر رہا ہوں اللہ پاک کا بہت کرم ہے کہ ایک طرف تو اس نے مجھے میرے کاروبار میں بہت برکت دی ہوئی ہے اور پھر میں بھی اسی طرح یہ عمل اچھے طریقہ سے انجام دے کر سکون پاتا ہے۔ اللہ کا دیا ہوا سب کچھ میرے پاس ہے اس نے مجھے کسی چیز کی کمی نہیں دی ہے اس پاک ذات نے مجھے میری زندگی میں بہت آسانیاں دی ہیں اور پاک ذات کا فرمان بھی ہے کہ تم دوسروں کے لئے آسانیاں بانٹو۔(فوٹو: گل نواز)

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...

ایک تصویر ایک کہانی

محمد سلیم 65 سالہ کی عمر میں اپنی موٹرسائیکل پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا ہے ...