دبئی لیکس تحقیقات ، دائرہ کار وسیع ، سرمایہ کاری کرنیوالے پاکستانیوں کی املاک کی تفصیلات طلب

30 مارچ 2018

لاہور( کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دبئی لیکس کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دبئی رائیل اسٹیٹ میں 100سے زائد پاکستانیوں نے سرمایہ کاری کر کھی ہے۔ ایف بی آر نے دبئی لیکس کی تحقیقات کا دائرہ کا وسیع کرتے ہوئے سرمایہ کاری کرنیوالے پاکستانیوں کی املاک کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔