کھیوڑہ : شرپسند نے تاریخی چرچ سے ملحقہ قبرستان میں آگ لگادی
کھیوڑہ (نامہ نگار) ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھےوڑہ کے تارےخی سےنٹ جان چرچ کے ملحقہ قبرستان مےں کسی شر پسند نے آگ لگا دی۔آگ نے آناً فانا ً سےنکڑوں درختوں کو اپنی لپےٹ مےں لے لےا۔بےن الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا اےش کی فائر بر ےگےڈ ٹےم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاےا بعد مےں 1122 کی رےسکےو ٹےم بھی آگ بجھانے میں شامل ہو گئی ۔ تفصےلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھےوڑہ کے سےنٹ جان چرچ جوکہ 115 سال پرانا اورتارےخی عبادت گاہ ہے، کے ملحقہ قبرستان مےں کسی شرپسند نے آگ لگا دی ۔جوکہ تےزی سے سےنکڑوں درختوں اور گھاس کی وجہ سے پھےلنی شروع ہو گئی۔آئی سی آئی سوڈا اےش کے فائر برےگےڈ کی ٹےم سےفٹی منےجر رانا جمشےد عدےل،سےفٹی سپر وائزر مرزا مصدےق،فائر فائےٹر ملک امےر،قمر حسےن، ظہےر، فاروق بھٹی،حاجی مظہر اور 1122کی فائربرےگےڈ ٹےموں نے تارےخی چرچ کو بڑی تباہی سے بچا لےا۔ مےونسپل کمیٹی کھےوڑہ کے چیئرمےن ملک فےصل عباس ، وائس چیئر مےن شوکت حےات اورشہر کے سےنکڑوں مسےحےوں اور سےنٹ جان چرچ کے پادری ذےشان زےوئےر،اےلڈر ےوسف ناز نے آئی سی آئی سوڈا اےش کی انتظامےہ اور 1122 کی ٹےم کو خراج تحسےن پےش کےا ہے کہ ان کی بر وقت کارروائی سے تارےخی چرچ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
کھیوڑہ/آگ