شاہد خاقان‘ چیف جسٹس ملاقات کی تفصیل وزیراعظم ہاﺅس سے آنی چاہئے: خورشید شاہ

30 مارچ 2018

سکھر (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خور شید شاہ نے مطالبہ کیا ہے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کی تفصیلات وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے سامنے آنی چاہئیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کا یہ وقت نہیں تھا۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو چلنے دیں، کچھ سال میں سب صحیح ہو جائیگا۔ اگر ایک حصے پر زیادہ وزن آئے گا تو ملک کمزور ہو گا۔ سندھ میں نیب کی زد میں ہر چھوٹا آدمی بھی آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ باجوہ ڈاکٹرائن کی فوج کی جانب سے بھی تردید کر دی گئی ہے۔ آئین کو چھیڑنے کا وقت نہیں ہے۔
خورشید شاہ

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...