;قابل اعتراض مواد ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں، چیف جسٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان میں میڈیا پر فحش مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت،فاضل عدالت نے متعلقہ ادارے پیمرا کو کونسل آف کمپلین میں دائر شکایت پر 90دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دےا ہے ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی چینل پر فحاشی نہیں ہونی چاہیے، کسی ٹی وی چینل پر ڈانس کا نوٹس لیا تھا، نوٹس لینے پر پیمرا نے ایکشن لیا، بہتر ہوگا پیمرا اس معاملے پر پہلے خود کچھ کرے، فحاشی کی کوئی حتمی تعریف نہیں دے سکتا، فحاشی کے حوالے سے عدلیہ تو لغت کی تعریف پر انحصار کرتی ہے۔ ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے کہا کہ بی بی سی، سی این این پر محدب عدسہ لگا کر دیکھیں تو کوئی فحاشی نظر نہیں آئے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا کے قانون میں قابل اعتراض مواد نشر کرنے کی سزا کیا ہے؟اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرحوم قاضی احمد نے میڈیا پر فحاشی سے متعلق درخواست دائر کی، قاضی حسین احمد کے انتقال کے بعد انکے ورثا کیس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، جسٹس عمر عطاءبندےال نے کہا کہ ٹی وی چینل فیملی اور بچے بھی دیکھتے ہیں، بعض اوقات ٹی وی چینل دیکھتے ہوئے قابل اعتراض مناظر پر بچوں کے سامنے شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا بظاہر یہ بڑا ایشو ہے، یوٹیوب کے مواد کو روک نہیں سکتے، ٹی وی چینل کو پیمرا نے ریگولیٹ کرنا ہے، پیمرا سے رپورٹ مانگ لیتے ہیں قابل اعتراض مواد پر کیا کیا؟پیمرا کے پاس اختیار ہے، کسی کو شکایت ہے تو پیمرا سے رجوع کرے،ٹی وی چینلز قابل اعتراض مواد پر ایکشن نہ لے تو متعلقہ فورم موجود ہیں،یہ حکم دیا جا سکتا ہے کہ پیمرا قابل اعتراض مواد کی روک تھام کرتے ہوئے نوٹس لے ہمارے ٹی وی چینلز پر عریانی اور فحاشی والہ مواد نہیں ہونا چاہیے، اس بات پر کوئی دو رائے نہیں ہیں، قابل اعتراض مواد کی ٹی وی چینلز پر کسی صورت اجازت نہیں ہے، بعدازاں عدالت نے متعلقہ ادارے پیمرا کو شکاےات پر 90 میں فیصلہ دے۔ عدالت نے میڈےا پر فحش مواد کیس نمٹا دےا۔
میڈیا فحش مواد
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
کچھ لوگوں کو سکیورٹی واپس لینے پر اعتراض ہے، جس کی زندگی کو خطرہ ہے اس ...
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جان کے خطرے کا شکار افراد سے سکیورٹی واپس نہ لینے ...
عمران نیازی کے پاس پختون قوم کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں وگرنہ ...
وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران ...
قابل اعتراض مواد ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں، چیف ...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان میں میڈیا پر فحش مواد ...
پاکستانی چینلز پر غیر ملکی مواد نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے،نعیم طاہر
اسلام آباد( جنرل رپورٹر) قومی اداکاروں کی تنظیم ’’ایکٹرز کلیکٹیوٹرسٹ ...
بھارت میں پاکستانی مواد پر پابندی ہے تو یہاں بھی انڈین مواد نشر نہیں ...
اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت ...