پاک پتن: گدھا ریڑھی کی ٹکر سے زخمی موٹر سائیکل سوار تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا‘ نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

30 مارچ 2018

پاک پتن (نامہ نگار) تیز رفتار موٹرسائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ، بار بار کالیں کرنے کے باوجود ریسکیو1122 کے بروقت نہ پہنچنے پر نو جوان ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جاں بحق ہو گیا، اہل علاقہ اور ورثاءکا نعش سڑک پر رکھ کر ریسکیو 1122 کے خلاف شدید احتجاج نعرے بازی، ڈی ای او سمیت دیگر ریسکیو کے زمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ بتایا گیا کہ پل راکھ کے قریب گدھا ریڑھی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچانے کے لئے اہل علاقہ ریسکیو 1122کو کالیں کرتے رہے۔ ریسکیو کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث ظہیر عباس جاں بحق ہو گیا۔ اہل علاقہ اور ورثا کا موقعہ پر 1122 کا بر وقت نہ آنے پر نعش کو سڑک پر رکھ ریسکیو کے خلاف شید ید احتجاج کرتے ہوئے مین ملتان قصور روڈ کو ٹائروں کو آگ لگا کر بلاک کر کے شدید نعرے بازی شروع کردی ۔ریسکیو کے خلاف احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ مظا ہرین سے خطاب کرتے ہوئے کسان اتحاد کے سیکرٹری طلاعات چوہدری محمد اشرف نے ڈی ای او ریسکیو سمیت دیگر زمہ داروں کے خلاف مقد مہ درج کرنے کامطالبہ اور ذمہ داروں کے خلاف مقد مہ درج نہ ہوا تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گئے ۔
احتجاج