لکی مروت:محفل موسیقی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، نوجوان جاںبحق، 2 زخمی
لکی مروت (صباح نیوز) جھنگ خیل میں محفل موسیقی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے سے ایک نوجوان بلقیاز جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، پولیس نے دوملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا کہ فریق اول کی طرف سے منور خان نے درہ پیزو کے تھانہ شہید ہیبت علی خان میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب ان کی بیٹھک میں موسیقی پروگرام جاری تھا اچانک فائرنگ کی آواز سنی رشتے داروں کے ہمراہ باہر نکل کر ملزمان جمیل خان، زیب اللہ، عزیز اللہ اور مجیب الرحمان کو دیکھ کر انہیں فائرنگ نہ کرنے کا کہا ملزمان نے ہم پر فائرنگ کردی جس سے بلقیاز اور لیاقت اللہ زخمی ہوگئے بعد میں بلقیاز زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے فریق دوم کی طرف سے مجیب الرحمان نے ایف آئی آر درج کراتے پولیس کو بتایا کہ اپنے بھائی جمشید خان کے ہمراہ عبدالحمید خان کی بیٹھک میں منعقدہ موسیقی پروگرام میں شریک تھا کہ ملزمان بہرام خان، معین الدین، رشید عالم اور منور خان نے وہاں آکر فائرنگ کردی جس سے جمشید خان زخمی ہوگئے ملزمان کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی ہے پولیس نے دو ملزمان منور خان اور مجیب الرحمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔
نوجوان قتل
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
الیکشن کمشن، حلقہ بندیوں پر ضلع صوابی کے تمام اعتراضات مسترد، پشاور، ...
اسلام آباد ( آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے نئی مجوزہ حلقہ ...
معروف موسیقار ماسٹر غلام حیدر کی یاد میں خصوصی محفل موسیقی کا اہتمام
اسلام آباد ( کلچرل رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے موسیقارِ اعظم ...
سرائے سدھو میں فلاور شو آتشبازی،محفل موسیقی ،مشاعرہ اور گھوڑا ڈانس کا ...
سرائے سدھو (نامہ نگار) سرائے سدھو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونین کونسل سطح پر ...