بہاولنگر : ساتھ چلنے سے انکار‘ خواجہ سرا پر تشدد کرنیوالا اے ایس آئی معطل‘ مقدمہ درج

30 مارچ 2018

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) بہاول نگر میں مبینہ طور پر ساتھ چلنے سے انکار کرنے پر خواجہ سرا پر تشدد اور مار پیٹ کے الزام میں پولیس کے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے معطل کردیا گیا۔ بہاول نگر میں تھانہ صدر کی حدود میں ایک خواجہ سرا ریما نے الزام عائد کیا کہ اے ایس آئی اسماعیل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور انکار پر اسلحے کے زور پر تشدد کیا گیا اور مارا گیا۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خواجہ سرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ تشدد میں ملوث اے ایس آئی اسماعیل کو معطل کردیا گیا۔ خواجہ سرا ریما نے مطالبہ کیا کہ اے ایس آئی اور اس کے ساتھیوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو ضلع بھر کے خواجہ سرا احتجاج کریں گے۔
خواجہ سرائ/تشدد