لاہور ہائیکورٹ : محتسب برائے خواتین کی تقرری پر وفاقی حکومت اور کشمالہ طارق کو نوٹس جاری

30 مارچ 2018

لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے محتسب برائے خواتین کشمالہ طارق کی تقرری پر وفاقی حکومت اور کشمالہ طارق کو نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کشمالہ طارق کی محتسب برائے خواتین تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کشمالہ طارق وفاقی محتسب بننے کی اہلیت نہیں رکھتیں، عدالت سے استدعا ہے کہ کشمالہ طارق کی تقرری کالعدم قراردی جائے۔اس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور کشمالہ طارق کو نوٹس جاری کر دیئے اور جواب طلب کر لیا۔
نوٹس جاری