بھارت: عدلیہ میں حکومتی مداخلت کے خلاف سپریم کورٹ ججز کا احتجاج
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی عدلیہ میں ایک اور خطرناک بحران جنم لینے لگا۔ سپریم کورٹ کے ججز نے عدلیہ میں تقرری میں حکومتی مداخلت کے خلاف احتجاج کیا جسٹس چیلمیشور نے لکھے خط میں کہا ہے کہ حکومتی مداخلت کا معاملہ فل کورٹ میں زیر بحث لایا جائے چیف جسٹس کو لکھے خط کی نقول دیگر 22 ججز کو بھی بھیجی گئی ہیں سینئر جج نے خط میں کہا ہے کہ حکومت ججز کی تقرریوں میں سپریم کورٹ کی سفارشات کو نظرانداز کر رہی ہے چیف جسٹس نے ایک ہفتے بعد بھی خط کا جواب نہیں دیا۔
احتجاج
احتجاج