پاک فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے: ایئر چیف

30 مارچ 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ برسرپیکار ہے‘ ہم نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی‘ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور امن کے ساتھ باعزت طور پر جینا چاہتی ہے۔ جمعرات کو اصغر خان اکیڈمی میں 40 ویں بی ایل پی سی کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی۔ سربراہ پاک فضائیہ تقریب کے مہمان خصوصی تھی۔ کمبیٹ کورس میں 28 ایوی ایشن کیڈٹ اور بی ایل پی سی میں 19کیڈٹ شامل ہیں 49 ویں الائیڈ کورس میں دس ایرانی کیڈٹس بھی کمیشن لینے والوں میں شامل ہیں۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے وہ اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قیام امن کے لئے پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ برسرپیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور ان کے ساتھ باعزت طور پر جینا چاہتی ہے ہم نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ایئر چیف نے پاس آﺅٹ اور کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی۔
ایئرچیف

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...