2018ءکے انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی اور نظریہ بھٹو کو ہی ووٹ دیں گے: کائرہ

30 مارچ 2018

نارنگ منڈی (نامہ نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صوبائی صدر قمر زمان کائرہ نے کہا اب عوام پیپلز پارٹی کو ہی خدمت کا موقع دیں گے، جنرل الیکشن 2018ءمیںبھٹو کے نظریہ کو ہی ووٹ ملے گا۔ انہوں نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ملک عثمان رائے شاہ جہاں بھٹی، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماﺅں چوہدری صابر حسین بھلہ جمشید ملک، حاجی فلک شیر، ضلعی صدر جاوید اکبر ڈوگر، چوہدری عثمان نثار پنوں، ریاض قریشی کے ہمراہ پیپلزپارٹی تحصیل فیروزوالا کے صدر چوہدری مجاہد ڈگرا اور چوہدری زاہد ڈگرا کے چھوٹے بھائی چوہدری مظاہر ڈگرا کے دعوت ولیمہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کہاکہ عوام کو حقیقی خوشحالی سے روشناس ہونا ہے ‘ سب مل کر ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو کامیاب بنائیں گے‘ بےنظیر بھٹو اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتی رہیں۔ملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری عوام کی خدمت میں مصروف ہیںانہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاقی سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ پیپلز پارٹی کی عوام میں گہری جڑیں ہیںاور ملک کی مقبول ترین جماعت ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی تحفظ‘ استحکام کے لئے کام کیا۔ واضح ر ہے کہ چوہدری مظاہرعلی ڈگراکی شادی سیاسی اجتماع بن گئی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماﺅںچوہدری عمرآفتا ب ڈھلوں بریگیڈیئر راحت امان اللہ چیئرمین بدوملہی چوہدری امجد گجر چیئرمین گھڑیال کلاں چوہدری نوید بھٹی ایڈووکیٹ سمیت تمام جماعتوںکے مقامی قائدین اور شہریوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کائرہ