نواب شاہ : واٹر پارک میں کشتی الٹنے سے 8افراد ڈوب گئے، 5 بچے ایک خاتون ہلاک

30 مارچ 2018

نواب شاہ (این این آئی) نواب شاہ کے ایک واٹر پارک میں کشتی ڈوب گئی جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، دو بچیاں اور تین بچے شامل ہیں جن کی نعشیں نکالی جاچکی ہیں۔ڈوبنے والے مزید دو افراد کی تلاش شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نجی تالاب میں کشتی الٹنے کا واقعہ نواب شاہ کے قاضی احمد روڈ کے قریب پیش آیا۔ کشتی الٹنے سے 40 سالہ خاتون شہناز اور پانچ بچے اعجاز، کنول، حسنین، صدیق اور کشش ڈوب کر ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق کئی ایکڑ پر پھیلا یہ پانی کا تالاب نجی پراپرٹی تھی، جہاں کوئی ریسکیو ٹیم اور ایمرجنسی کی سہولت موجود نہیں تھی۔ذرائع نے کہا کہ کشتی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے تاہم بڑی عمر کے افراد اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ واقعہ میں ہلاک ہونے والے خاتون اور بچے رشتہ دار اور نواب شاہ کے جام صاحب روڈ کے رہائشی تھے۔
کشتی الٹ گئی