ڈیرہ بگٹی: گاڑی کھائی میں جا گری‘ ضلع قصور کے 5افراد جاں بحق‘ 11 زخمی

30 مارچ 2018

ڈیرہ بگٹی( نامہ نگار) ڈیرہ بگٹی سے کشمور جانے والی مزدا گاڑی جن موڑ پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق عورتوں اور بچوں سمیت 11زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع قصور سے ہے یہ لوگ ڈیرہ بگٹی میلے میں سرکس لگانے کے بعد وآپس جارہے تھے واقعہ کے بعد ایف سی لیویز کے اہلکاروں نے فوری پہنچ کر ریسکیو کرکے زخمیوں کو سوئی ہسپتال منتقل کیا تھا یہ سرکس یوم پاکستان کے سلسلے میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈیرہ بگٹی میں لگی ہوئی تھی۔
ڈیرہ بگٹی