;غیرمصدقہ ووٹوں کی تنسیخ، کلثوم نواز کے وکیل کو دلائل کیلئے 3اپریل تک مہلت
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سے قومی اسمبلی حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں غیر مصدقہ ووٹوں کی تنسیخ کیلئے دائردرخواست پر حلقہ سے کامیاب ایم این اے بیگم کلثوم نواز کے وکیل کو اپنے دلائل دینے کیلئے مہلت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان نے تحریک انصاف کی ناکام امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی جس نے این اے 120 میں 28 ہزار غیر مصدقہ ووٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں اٹھائیس ہزار غیر مصدقہ ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن نے بھی ان ووٹوں کوغیر مصدقہ تسلیم کیا لیکن انہیں منسوخ کئے بغیر انتخابات کرائے۔ درخواستگزار نے نشاندہی کی کہ اگر غیر مصدقہ ووٹ منسوخ ہوجاتے تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ غیر مصدقہ ووٹوں کی تنسیخ کی جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 3 ۔اپریل تک ملتوی کر دی۔
مہلت