وینزویلا کی جیل میں ہنگامہ اور آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک
وینزویلا (آن لائن+ اے ایف پی) وینزویلا کی جیل میں ہنگامہ اور آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو وینزویلا کی جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قیدیوں نے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے اور جیل توڑنے کی کوشش کی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدیوں نے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس کے بعد قیدیوں اور لواحقین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران جیل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 68 قیدی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے اپنوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے آنےوالوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ اقوام متحدہ نے واقعہ کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
وینزویلا/ جیل