;کینیڈا: مسجد میں 6 افراد کو شہید کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

30 مارچ 2018

ٹورنٹو(آن لائن)کینیڈا میں ایک مسجد میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم الیگزینڈرے بیسونیٹ نے اعتراف جرم کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 جنوری کو ملزم الیگزینڈرے بیسونیٹ نے کیوبیک کے سٹی اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں 6 نمازی جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 سالہ ملزم الیگزینڈرے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی میں طالب علم تھا، جس نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ اسے اپنے اقدام پر افسوس ہے میں دہشت گرد یا اسلام فوبیا کا شکار نہیں ہوں مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ بے وقوفانہ حرکت کیوں کی، جس کا مجھے آج بھی یقین نہیں آرہا ۔ رپورٹس کے مطابق اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عمر قید یا کم سے کم 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔
اعتراف جرم