سی پیک:وفاقی حکومت کا ایم ایل ون اپ گریڈیشن منصوبہ 3 ماہ تک شروع کرنے کا فیصلہ

30 مارچ 2018

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت 8.2ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 8.2ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا،جبکہ وزارت ریلوے کی جانب سے سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کومنظوری کیلئے بھیج دیا گیا۔
سی پیک