بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ مزید بڑھا رہے ہیں: وزیراعظم آج کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کرینگے
اسلام آباد+سرگودھا (آئی این پی+نامہ نگار) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں‘ اس پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اس پروگرام کے تحت خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کر خود کفیل کیا گیا۔ جمعرات کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) گریجوایشن انڈومنٹ فنڈ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہااپنے دور حکومت میں بی آئی ایس پی کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ حکومت بھی بی آئی ایس پی پروگرام کو جاری رکھے گی۔ ایجوکیشن پروگرام سے مستفید ہو کر لوگ باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔ اس پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس پروگرام کے تحت خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کر خود کفیل کیا گیا۔ ہم نے ملک کے مستحق افراد کو بی آئی ایس پی کے پروگراموں میں شامل کیا ۔وزیراعظم نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کےلئے ایک ارب روپے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورہ پر آج سرگودھا آئینگے۔ وہ سرکٹ ہاﺅس میں مختلف وفود سے ملاقات کے علاوہ سوئی گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کےلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی پائپ لائنیں بچھانے کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے علاوہ کارڈیالوجی سنٹر کا بھی افتتاح کرینگے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ وزیراعظم کی گزر گاہوں، سڑکوں کا پیج ورک مکمل کرنے، سرکٹ ہاﺅس کے گرد دکانوں کو آج مکمل طور پر بند رکھنے کے علاوہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم