چیئرمین نادرا نے ناقص کارکردگی پر ڈی جی ملتان کو ہٹا دیا، بریگیڈئر (ر) خالد لطیف تعینات

30 مارچ 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین نادرا نے ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) نادرا ملتان کو عہدے سے ہٹادیا۔ بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف نے ڈی جی تعینات کر دئےے گئے۔ نادرا سنٹر کچہری ملتان کو فوری میگا سنٹر میں تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین نے اچانک جنوبی پنجاب کا دورہ کیا اور ملتان ، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، خانیوال، وہاڑی اور میلسی سنٹر ز پر اچانک چھاپے مار کر سائلین سے مسائل دریافت کئے۔
چیئرمین نادرا