مندر سے شور بند کرانے میں ناکامی پر بھارتی خاتون نے طلاق کا مطالبہ کر دیا

30 مارچ 2018

ٹنہ (آن لائن) بھارتی خاتون نے مندر کے شور کی وجہ سے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں راجپوت نگر کی رہائشی خاتون سنہیا سنگھ نے قریبی مندر سے مسلسل شور کی وجہ سے اپنے شوہر راکیش سنگھ سے اس کا حل نکالنے کےلیے کہا لیکن وہ اس شور کو بند کرنے میں ناکام رہے جس پر خاتون نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔سنہیا سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں سال میں 150 دن اس شور کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور اب تک انہوں نے مسئلے سے لڑنے کی بھرپور کوشش کی اور اس حوالے سے پہلے پولیس میں شکایات درج کروائیں۔ بعد ازاں ڈسٹرک مجسٹریٹ، ڈائریکٹر جنرل پولیس، نیشنل ہومن رائٹس کمشن، وزرا، بہار کے چیف منسٹر اور وزیراعظم تک کو تحریری طور پر آگاہ کیا لیکن کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی۔
طلاق مطالبہ