اوستہ محمد: زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ، گوجرانوالہ کا رہائشی قتل

30 مارچ 2018

اوستہ محمد (نامہ نگار)زمین کے تنازعے پر ایک ہی قبائل کے دوگروپ میں تصادم گندم کی کٹائی کرنے والا گوجرانوالہ کا رہائشی قتل فریقین کے درمےان وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اوستہ محمد کے قریبی علاقے تھانہ خان کوٹ کے حدود میں عمرانی قبائل کے دوگروپوں میں زمین کے تنازعے پر مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے گندم کی کٹائی کےلئے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کمبائن ہارویسٹر مشین لانے والا شاہد سلیم فائرنگ کی زد میں آکر قتل ہوگےا۔ نعش سول ہسپتال اوستہ محمد لائی گئی نعش پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد پنجاب روانہ کردےا گےا آخری اطلاعات تک فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی قسم کی کوئی کاروائی نظر نہیں آئی جبکہ شاہد سلیم کے قتل کے بعد علاقے میں پنجاب گندم کی کٹائی کےلئے مشینیں لانے والوں میںعدم تحفظ احساس پیدا ہوگےا درجنوں افراد نے اپنی مشینیں نکال کر کھڑی کردی ہیں اور کام کرنے سے انکار کر دےا۔
قتل