سینئر صحافی نعیم الحسن کی والدہ انتقال کر گئیں

30 مارچ 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) نوائے وقت لاہور کے سب ایڈیٹر سینئر صحافی نعیم الحسن کی والدہ 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نوائے وقت کے کارکنوں نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔