ہتک عزت کیس ، تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی چودھری ثقلین کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

30 مارچ 2018

دینہ+جہلم ( نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی چودھری ثقلین کو ہتک عزت کے مقدمہ میں سزا سنا دی گئی عدالت نے چودھری ثقلین پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا عدم ادائیگی پر 6ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا چودھری ثقلین کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ کی عدالت نے فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی رہنما چودھری ثقلین نے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کر دیا۔ چودھری ثقلین نے مقامی اخبار میں تاجر چودھری طارق پر الزامات لگائے تھے۔
جرمانے کا حکم