پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں آج ملالہ ڈے منایا جائیگا

30 مارچ 2018

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں واقع پرائیویٹ سکولوں میں آج ملالہ ڈے منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے صوبے بھر کے تمام نجی سکولوں کے سربراہان کو باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔ ان سکولوں کے اساتذہ آج بازﺅوں پر ملالہ ڈے کے حوالے سے سلوگن باندھ کر مختلف تقاریب میں شرکت کرینگے جبکہ ان سکولوں کے اساتذہ طلباءوطالبات کو ملالہ یوسفزئی کے حوالے سے مختلف لیکچرز بھی دینگے۔