لاہور: ڈاکو ناکہ پر فائرنگ سے سبزی فروش قتل‘ متعدد وارداتیں‘ شہری لٹ گئے
لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا جبکہ ہیئرکے علاقے مےں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 42سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دےا ہے۔ برکی گاو¿ں کا رہائشی 43سالہ مراد حسین سبزی کی دکان چلاتا ہے۔ گزشتہ صبح وہ موٹرسائیکل پرسبزی منڈی جارہا تھا کہ ٹھیٹرپل کے قریب ڈاکووں نے ناکہ لگا رکھا تھا۔ ڈاکوو¿ں نے مراد حسین کو روکنے کی کوشش، تو اس نے رکنے کی بجائے موٹرسائیکل بھگا دی۔ جس پر ڈاکووں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جس کی زد مےں آکر مراد حسےن شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو¶ں نے اس سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ہےں۔ زخمی مراد حسےن کو مقامی افراد نے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ہسپتال پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا کر تفتےش شروع کر دی ہے ۔علاوہ ازےں ڈاکوو¿ں نے ٹاﺅن شپ میں ناظم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لاکھ روپے، فیکٹری ایریا میں عاطف کے گھر سے 5 لاکھ 40ہزار روپے، نشتر کالونی میں طاہر اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے، ڈیفنس بی مےں فاروق اور اس کی فےملی سے ساڑھے 3لاکھ روپے، شاد باغ میں حسن اور اس کی فیملی سے 3لاکھ مالیت، نواں کوٹ میں عمر اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، لوئرمال میں سعید سے2 لاکھ روپے، سبزہ زار میں رشید سے ڈیڑھ لاکھ روپے، مصری شاہ میں عمران خان سے 90ہزار روپے اور موٹرسائیکل، اقبال ٹاﺅن میں عباس سے 35ہزار روپے، شفیق آباد میںافضل خان سے 35ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے چوہنگ میں افتخار شاہ کے گھر سے 18لاکھ مالےت کی نقدی، زیورات اور دےگر سامان چوری کر لےا ہے۔ چوروں نے بادامی باغ میں رفیق، نواب ٹاﺅن میںسے سلمان بٹ کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں سے نعمان، شادباغ میں عباس، نولکھا میں ناظر، گجر پورہ میں شرافت، ملت پارک میں عمر، نواب ٹاﺅن میں ندیم، سبزہ زار میں شاہد اور ستوکتلہ میںسے اویس کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔
ڈاکے