پاکستان 84 ارب ڈالر کا مقروض‘ پیسے کا مصر ف کہیں نظر نہیں آتا‘ چیئرمین نیب

اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ بدعنوانی ایک ناسور ہے جس کے خاتمہ میں ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے، تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق عمل جبکہ کرپشن سے متعلق شکایت کنندگان کی شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران کیا۔ چیئرمین نیب نے لوگوں کی جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ آج ملک تقریباً 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے مگر اس قرض کے پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ صرف نیب نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف خود کرپشن سے انکار کرے بلکہ اپنے اردگرد رہنے والے افراد کو بھی اس کینسر سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔نیب کے افسربدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ قومی احتساب بیورو نے قوم کے لوٹے ہوئے تقریباََ 289 ارب روپے خزانہ میں جمع کروائے ۔
اب تو فیصلے کاانتظار ہے
پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ...
ننکانہ: فیس بک دوستی، بیساکھی تہوار میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے اسلام ...
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے آنے والی ...
نوازشریف کو باہر جانے سے روکنا میرا کام نہیں، پاکستان میں کوئی ایسی ...
چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ برطانیہ سے نیب ...
پاکستان 84 ارب ڈالر کا مقروض‘ پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا‘ چیئرمین ...
اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ’’ِِ ...
پا کستان 84 ارب ڈالر کا مقروض‘ پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا‘ چیئرمین ...
اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ’’ِِ ...
پی سی بی نے دعوت نامہ نہیں بھیجا سرفراز کہیں نظر نہیں آئے
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی سرفراز احمد کو دعوت دینا بھول گئی۔ قریبی ...