سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 50 ارب روپے کے 33 منصوبے منظور

30 مارچ 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سرتاج عزیز کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 50 ارب روپے سے زائد لاگت کے 33 منصوبے منظور کئے گئے۔ ایکنک کو 22.5 ارب روپے کے 2 منصوبے بھجوا دیئے گئے۔ کراچی یونیورسٹی میں 500 بستروں کا ٹیچنگ ہسپتال بنانے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ چار ارب 40 کروڑ سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے قیام کا منصوبہ ایکنک کے سپرد کر دیا گیا۔ سی پیک آپٹک فائبر کے لئے ایک ارب 99 کروڑ کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ نارووال یونیورسٹی کی بحالی اور ترقی کے لئے 2 ارب 59 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ نیشنل سینٹر آف بیسک سائنسز کے قیام کے لئے 2 ہزار 433 ملین کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد میں ماڈل پولیس تھانوں کے قیام کے لئے 2 ہزار 482 ملین کی منظوری دی گئی۔
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ