گوجرانوالہ: میاں عبدالغفار کا پورا گروپ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیاب

30 مارچ 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) میاں عبد الغفار کا پورا گروپ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2018-19 میںکامیاب ہو گیا جس میں احسان اللہ شمیم 101 ووٹ لیکرصدر منتخب گئے محسن رفیق 76 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، انوار عباس انوار102 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری کامیاب ہوئے فیصل مغل 76 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے میاں شاہد مجید 113 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری، رانا عامر 90ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری اور چوہدری ابرار الحسن 114 ووٹ لیکر آڈیٹر منتخب ہونے عابد حفیظ عابد، نائب صدر پاکستان بار ثاقب شیخ، میاں عبدالغفار، صدیق احمد چوہدری، نثار شیخ، صدیق بھٹی، فاروق کھوکھر نے پورے پینل کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ٹیکس بار الیکشن