برطانیہ کا مقتولین فہدملک، سامعہ شاہدکا معاملہ پاکستانی وزیرداخلہ سے اٹھانے کا فیصلہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ نے اسلام آباد میں قتل ہونے والے فہد ملک کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھانے کا یصلہ کر لیا۔ برطانوی وزیر داخلہ ایمبروڈ نے کہا ہے کہ فہد ملک کے ٹرائل میں تاخیر کا معاملہ پاکستانی وریرداخلہ سے اٹھاﺅں گی۔ برطانوی شہریوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ نازشاہ نے سوال کیا کہ قائد ایم کیو ایم کی نفرت انگیزتقاریر پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ ایمبروڈ نے جواب دیا کہ بانی ایم کیو ایم کی نفرت انگیز تقریر پر تحقیقات جاری ہیں۔
فیصلہ