لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری، 2 بے ہوش
لاہور(نیوز رپورٹر) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا جس کے باعث مال روڈ پر اور اس کے اطراف میں ٹریفک کا شدید دباﺅ رہا۔ گرمی کے 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز بے ہوش ہو گئیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں چیئرنگ کراس پر دھرنا دے رکھا ہے جس کے باعث ٹریفک کا بہاﺅ مال روڈ اور اس کے چاروں طرف معطل رہا۔ شہریوں کو اس صورت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصاً چھٹی کے اوقات میں بچوں کو کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں گزارنا پڑتا ہے۔ دوسری طرف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ محکمہ صحت پنجاب کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں انہیں چاہئے دھرنا ختم کر دیں۔
احتجاج جاری