جامشورو: کوئلے سے 1320میگا واٹ بجلی بنانے کا معاہدہ

30 مارچ 2018

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) جامشورہ میں کوئلے سے 1320میگا واٹ بجلی بنانے کے لئے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ۔ اعلامیہ پاور ویژن کے مطابق معاہدے پر جامشورہ پاور کمپنی اور ہریف الیکٹرک انٹر نیشنل کے دستخط کے پہلے مرحلے میں 660میگا واٹ کا یونٹ لگایا جائے گا ۔ منصوبہ کیلئے 80فیصد در آمدی اور 20فیصد تھر کا کوئلہ استعمال ہو گا پہلے مرحلے میں 660میگا واٹ پر لاگت کا تخمینہ 56کروڑ20لاکھ ڈالر ہے منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک فنانسنگ فراہم کرے گا دوسرے مرحلے میں 660میگا واٹ کے دوسرے یونٹ پر دستخط ہوں گے دوسرے مرحلے میں منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 31کروڑ 30لاکھ ڈالر ہے دونوں یونٹ 42ماہ میں مکمل ہونگے ۔