انٹرپول نے عابد باکسر کو پاکستانی اداروں کے حوالے کر دیا: رشتہ داروں کا دعویٰ، تلاش میں مدد کیلئے چیف جسٹس، آرمی چیف سے درخواست

30 مارچ 2018

لاہور (نامہ نگار) پولےس مقابلوں سے شہرت پانے والے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے رشتے دار علی باکسر اور دےگر نے لاہور پریس کلب میں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد باکسر کو انٹرپول نے دبئی سے حراست میں لے کر پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا ہے۔ ان کو دبئی حکام نے اس بابت مےں خروج سرٹیفکیٹ اور پاکستان بھیجے جانے کی دستاویز ات کی نقل بھی فراہم کر دی ہے مگر ہمیں پنجاب پولیس اور دےگر اداروں کے اعلیٰ افسر کچھ نہیں بتا رہے کہ وہ کہاں اور کس کی حراست مےں ہے۔ ہم ایک ادارے سے دوسرے ادارے تک چکر کاٹتے ہوئے تھک گئے ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کر تے ہیں کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں اپنی عمر گزارنے والے عابد باکسر کی تلاش میں ہماری مدد کریں۔
عابد باکسر/ رشتہ دار