ایلینا ویسنینا اور مکارووا میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

30 مارچ 2018

میامی (اے پی پی) ایلینا ویسنینا اور ایکامکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ میامی اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی لوئیڈ مائیلا اور ان کی روسی جوڑی دار ایلا کو 6-2 اور 6-4 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔